1 جنوری 2026 - 20:20
ایران کو ٹرمپ - نیتن یاہو کی دھمکی محض 'ابلاغیاتی شور شرابہ' ہے، لبنانی پروفیسر

اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ٹرمپ اور نیتن یاہو کی  دھمکیاں ابلاغیاتی شورشرابہ، نفسیاتی ہتھکنڈہ اور سیاسی دباؤ کا حصہ ہیں، لیکن ان کے قانونی پہلو بھی ہیں اور وہ یہ کہ بین الاقوامی ادارے کے کسی رکن ملک کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی، ـ چاہے اس پر عمل نہ بھی ہو، ـ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور جارحانہ عمل ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || العالم نیٹ ورک کے پروگرام 'العین الاسرائیلی' میں، لبنان یونیورسٹی کے شعبۂ سیاسیات کے سربراہ ڈاکٹر غسان الملحم نے کہا کہ میڈیا میں ان دھمکیوں کو معمول کا معاملہ سمجھنا سنگین غلطی ہے اور مستقبل میں فوجی تنازعات میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

ملحم نے کہا: اس کے باوجود علم سیاسیات کی رو سے ان دھمکیوں کو نظر انداز کرنا یا معمول سمجھنا بھی درست نہیں ہے کیونکہ یہ ایران کے خلاف مشترکہ فوجی کارروائی کا باعث بن سکتا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی براہ راست خلاف ورزی ہوگی اور خطے کی استحکام کو تباہ کر دے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha